پاکستان بازار ، DIG کے احکامات پر معطل SHO کی SSP کی کوششوں سے بحالی

ایرانی پیٹرول کی دکان میں آتشزدگی کے بعد سہیل خاصخیلی کو کام کرنے سے روک دیا گیا تھا

SSP ویسٹ نے اعلیٰ سطح پر رابطے کرکے اپنے کمائو پوت کو دوبارہ چارج دلوا دیا، ذرائع کا انکشاف

آرگنائز کرائم میں ملوث افراد نے مٹھائیاں تقسیم، آتشزدگی واقعے کے بعد معطلی وبحالی، علاقہ مکینوں نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

کراچی(رپورٹ* ندیم آرائیں)ایس ایس پی ویسٹ کے لاڈلے کمائو پوت ایس ایچ او نے اپنی پاور دکھادی،ایس ایس پی ویسٹ کے کہنے پر چارج نہیں چھوڑا تھا معطل ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی بحال کردیا گیا،ایس ایس پی ویسٹ کے لاڈلے اور کمائو پوت کے بحال ہوتے ہی آرگنائز کرائم کرنے والوں نےایک دوسرے کومٹھائیاں کھلاکر خوشی کا اظہار کیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والی دکان میں آتشزدگی کے بعد ڈی آئی جی ویسٹ نے ایس ایچ او پاکستان بازار کو معطل کردیا تھا زرائع کے مطابق معطل ایس ایچ او نے ایس ایس ایس پی ویسٹ کے کہنے پر تھانے کا چارج نہیں چھوڑاتھا، ایس ایس پی ویسٹ نے اعلی افسران سے رابطے کرکے اپنے کمائو پوت کو چند گھنٹوں میں ہی بحال کروالیا،ایس ایچ او پاکستان بازار سہیل خاصخیلی کے بحال ہونے کی خبر سن کر آرگنائزڈ کرائم کرنے والوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں ،واضح رہے کہ ڈی آئی جی ویسٹ نے احکامات دیتے ہوئے کہا تھا کہ کہ جس تھانے کی حدود میں ایرانی ڈیزل، پیٹرول فروخت ہوگا اس تھانے کے ایس ایچ او کو گھر روانہ کردیا جائے گا ، اس ضمن میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والی دکان پر آتشزدگی کا اتنا بڑا واقعہ ہوگیا ایس ایچ او کو معطل کرکے بحال کرنے کا مطلب تو یہی ہے کہ افسران بھی یہی چاہتے ہیں کہ علاقے میں آرگنائزڈ کرائم ایسے ہی چلتا رہے اور اس طرح کے حادثات سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ویسٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی کھلے عام فروخت، آتشزدگی کے واقعے اور ایس ایچ او کی معطلی کے بعد چند گھنٹوں میں دوبارہ بحالی پر انکوائری کروائی جائے