سربراہ سندھ پولیس کے احکامات پیدا گیری کا ذریعہ، گرفتار افراد 50 ہزار کے عوض رہا، 100 لیٹرایرانی پیٹرول ڈیزل ضبط
SHO منگھوپیر خالد عباسی اور ہیڈ محرر انور نے آنکھیں بند رکھنے کے ریٹ بڑھا دیئے، گھنائونا کاروبار جاری
تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں 03 دکانیں، دو منزلہ مکان، 05 موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں
غلام نبی میمن کا حکم دعویٰ بن کر رہ گیا، تحقیقات میں منگھوپیر تھانے کے کیمرے کی CCTV فوٹیج سے مدد لی جائے، علاقہ مکین
کراچی(رپورٹ* ندیم آرائیں)جس تھانے کی حدود میں ایرانی پیٹرول یا ڈیزل کی خرید وفروخت ہوگی ایس ایچ کو معطل کردیا جائے گا ڈی آئی جی ویسٹ کے احکامات کو تھانہ ایس ایچ او نے پیدا گیری کا زریعہ بنالیا، ایرانی پیٹرول اور ڈیزل ضبط کرکے ملزم سے 50 ہزار روپے لے کر چھوڑ دیا، تفصیلات کے مطابق 22جولائی کی رات پاکستان بازار تھانے کی حدود ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والی دکان میں آگ لگنے سے تین دکانیں،دکانوں کے اپر دو منزلہ مکان اور 5 موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں جس کے بعد ڈی آئی جی ویسٹ نے احکامات دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس تھانے کی حدود میں ایرانی ڈیزل، پیٹرول فروخت ہوگا اس تھانے کے ایس ایچ او کو گھر روانہ کردیا جائے گا اس کے بعد مختلف علاقوں میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی تھی، مگر منگھوپیر ایس ایچ او خالد عباسی اور ہیڈ محرر انور نے اپنے ریٹ بڑھاتے ہوئے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت کی اجازت دے دی تھی،24 جولائی کی صبح مائی گاڈی چوکی کے سامنے والے روڈ پر ایرانی پیٹرول کی دکان پر منگھوپیر تھانے کی پولیس موبائل نے چھاپہ مار کر دکان پر بیٹھے ہوئے شخص کوگرفتار کرکے 3 سو لیٹر ایرانی ڈیزل اور 100 لیٹر ایرانی پیٹرول پولیس افسر اور اہلکار موبائل میں رکھ کر لے گئے پہلے تھانے جانے کی بجائے باہر توڑ جوڑ کرتے رہے جب بات نہ بنی تو موبائل تھانے میں لے گئے وہاں ایس ایچ او کے بیٹر نے معاملہ 50 ہزار روپے میں طئے کیا اور50 ہزار روپے ملنے کے بعد ملزم کو چھوڑ دیا مگر ایرانی ڈیزل اور پیٹرول تھانے میں رکھ لیا، اس ضمن میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ویسٹ اس معاملے کی انکوائری تھانے میں لگے سی سی ٹی کی مدد سے کریں اور اس میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں