دہشتگردی خطرات، K الیٹرک کی بدمعاشیاں، لوڈ شیڈنگ جاری

پولیس ومنتظمین کے رابطے کے باوجود K الیکٹرک افسران کی ہٹ دھرمی برقرار، کوئی شنوائی نہیں

گارڈن کے علاقے میں امام بارگاہ ذکی شاہ پر مجالس کے دوران اندھیروں کا راج

شرپسند تاریکی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، حکمران سخت نوٹس لیں، علاقہ مکینوں کی اپیل

کراچی (نمائندہ اتفاق نیوز) دہشتگردی خطرات، K الیٹرک کی بدمعاشیاں، لوڈ شیڈنگ جاری، پولیس و منتظمین کا رابطہ، کوئی شنوائی نہیں، شرپسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تفصیلات کیمطابق گارڈن تھانے کی حدود میں واقع قدیمی امام بارگاہ پر K الیکٹرک انتظامیہ کی بے حسی کے باعث اندھیروں کا راج قائم ہے، بتایا جاتا ہے کہ SHO راجہ طارق اور امام بارگاہ کے انچارج مفکر حسین کاظمی و عمران ہاشمی نے K الیکٹرک سے رابطہ کیا اور محرم الحرام کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی استدعا کی، لیکن K الیکٹرک انتظامیہ بدمعاش بنی ہوئی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجالس کے دوران امام بارگاہ ذکی شاہ کو بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے، کہیں کوئی شنوائی نہیں ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تاریکی کا فائدہ اٹھاکر شرپسند عناصر کسی بھی وقت خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتے ہیں، مقامی لوگوں نے حکومتی ذمہ داران سے اپیل کی کہ K الیکٹرک انتظامیہ کی بدمعاشی و ہٹ دھرمی کا سختی سے نوٹس لیکر محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں